اپوزیشن نہیں بلکہ خود عمران خان بہت جلد کنٹینر پر ہوں گے: مریم اورنگزیب

عمران خان این آر او کی جھوٹی رٹ لگاکر قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے: (ن) لیگ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے بلکہ قوم آپ کو آپکی نالائقی، نااہلی، جھوٹے وعدوں کی وجہ سے مسترد کرے گی اور عمران خان جلد خود کنٹینر پر ہوں گے ۔مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی نااہلی چھپانے کیلئے اپوزیشن کوبلیک میل کرنیکی ناکام کوشش کرتے ہیں اور 5سال سے نواز، شہباز شریف کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔ اپوزیشن عمران خان کی نالائقی اورعوام دشمن ذہنیت کےخلاف اکٹھی ہورہی ہے اور اب وہ اپنی نااہلی کی وجہ سے اپوزیشن کو کنٹینر دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے کے اپنے پچھلے سارے ریکارڈتوڑرہے ہیں۔ عمران خان نے اپنے بیان سے عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے لیکن اب آپ این آر او کی جھوٹی رٹ لگا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے اور ہم عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے بلکہ قوم آپکوآپکی نالائقی،نا اہلی ،جھوٹے وعدوں کی وجہ سے مسترد کرے گی اور بہت جلد اپوزیشن نہیں بلکہ آپ خود کنٹینر پر ہوں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ آپ نے پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین قرض لیا ہے اور مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ قوم کو بتائیں کہ ہم نے 6 ماہ میں 3000ارب قرض لے کر ریکارڈقائم کردیا ہے، جی ڈی پی 5.8 فیصد سے کم ہوکر3 فیصد کے قریب آگیا ہے، ٹیکس وصولیوں میں ریکارڈ 485.9ارب روپے خسارے کا قوم کوجواب دیں اور انہیں بتائیں کہ 4 سال میں سب سے بڑا افراط زر 8.5 فیصد پی ٹی آئی کی نالائقی کاثبوت ہے، قوم کو بتائیں کہ پچھلے پانچ سال آپ کنٹینر پر تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان علیمہ باجی ،جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی کیوں نہیں شروع کراتے ، عمران خان کا جھوٹ اب نہیں چلے گا، اب آپ کنٹینر پر نہیں ہیں، اپوزیشن نہیں دشمن پالیسیوں ،نالائقی کی وجہ سے پوری عوام رو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تو شہباز شریف جیسی ایک میٹرو نہیں بنا سکے اور یہ قوم کو بتائیں کہ خیبرپختونخوامیٹروآپ کی نالائقی کی وجہ سے1کھرب سے زیادہ پر پہنچ چکی ہے، عمران خان ن لیگ پرتنقید سے پہلے اپنے کسی ایک منصوبے کا نام بتائیں، عمران خان قوم کوبتائیں آپ علیمہ باجی،جہانگیرترین کواین آراودے چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *