وزیراعظم کی بڑے بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے ذمہ دار بڑے بجلی چوری ہیں، وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے بجلی چوروں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے اور ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں توانائی کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے چوری کی روک تھام سے متعلق رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چند ہزار روپے بل دینے والے بجلی چوروں سے کروڑوں روپے ریکور کرلئے گئے ہیں اور اب بھی کریک ڈاؤن جاری ہے اور ہزاروں افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *