بھارت کو کشمیریوں پر ظلم اور حقوق سلب کرنے سے روکنا ہوگا، وزیراعظم

بھارت کی کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوشش غیرقانونی ہے،عمران خان

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں پر ظلم اور حقوق سلب کرنے سے روکنا ہوگا، بھارت کے اقدامات جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا میں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ کیا، دنیا کے دیگر رہنماؤں سے بھی رابطے کر رہا ہوں، بھارت نے پہلے مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق کوشش کی، اب بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل رہا ہے، 25 ہزار بھارتیوں کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری کرنا غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ بھارت غیر قانونی اقدامات سےجنوبی ایشیا کے امن اور سلامتی کوخطرے میں ڈال رہا ہے لہذا بھارت کو غیرقانونی ناقابل قبول اقدام سے روکنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *