عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا، اتحادیوں سے ملکر عوامی مسائل حل کریں گے،فردوس عاعشق اعوان

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیب آرڈیننس کا جائزہ لیا گیا جبکہ اے این ایف کے قانونی معاملات پر بھی غور کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ معاشی ٹیم نے کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی۔کابینہ اجلاس میں نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے بل کا معاملہ موخر کر دیا گیا جبکہ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی سی ای او کی منظوری دی گئی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 2020عوام کی ترقی، خوشحالی اور ریلیف کا سال ہوگا ، وزیر اعظم نے اس سال کو معیشت کی بہتری کا سال قراردیا ، اس سال معیشت میں ہونیوالی بہتری کا فائدہ عوام کوپہنچایا جائے گا ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 2020عوام کی ترقی اورخوشحالی کاسال ہوگا۔ وزیر اعظم نے اس سال کو معیشت کی بہتری کا سال قراردیا ہے ، اس سال معیشت میں ہونیوالی بہتری کا فائدہ عوام کوپہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں گنے کے کاشتکاروں کے مسائل پربات چیت کی گئی۔کابینہ نے وزیراعظم کے پناہ گاہ پروگرام کوسراہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوری میں مالیاتی معاونت کارڈکااجراکیاجارہاہے، یوٹیلٹی اسٹورزمیں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر6ارب سبسڈی دی جائےگی۔ نارویجین شہری کوپاکستان سےناروے کے حوالے کیاگیاہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کاہرشہرمیں لنگرخانے کھولنے کاعزم ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی اور نیپراٹیرف کامعاملہ ای سی سی کونظرثانی کیلئے بھجوانے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔کابینہ نے نیشنل کالج آف آرٹس کوانسٹی ٹیوٹ بنانےکی منظوری بھی دی ہے ۔ اجلاس میں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلو ک کی مذمت کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں 17فیصد اضافہ ہواہے ، معیشت کے مستحکم ہونے کے فوائد عوام تک پہنچائے جائیں گے ۔فردوس عاشق اعوان نے کہا حق داروں کے حق پر ڈاکا ڈالنے والے 8لاکھ افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالا گیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *