موڈیز نے پاکستان کا آوٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے موڈیز نے معیشت کے حوالے سے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مثبت کر دیا۔عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت رپورٹ کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں موڈیز نے پاکستان کا آوٹ لُک منفی سے مثبت کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ادائیگیوں کی صورتحال بہتر مزید بہتر ہوگی، زرمبادلہ کے ذخائرمیں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، روپیہ کمزور ہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھا۔

اُدھر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے بدل کر مستحکم کیا : عالمی ادارے نے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پرنئے سرے سےتصدیق کی۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی آؤٹ لک میں بہتری ملکی معیشت کو سنبھالنے اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پراعتماد کا اظہار ہے۔ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈا پر گامزن رہے گی، مستقبل میں تیزتر، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیادوں پراستوار کریںگے۔
یاد رہے کہ موڈی انویسٹرس سروس ، تین عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔اس نے پاکستان کا کریڈٹ ریٹنگ پوائنٹ کو منفی سے مستحکم کردیا ہے ، جس سے ملک میں غیر ملکی کرنسی کی آمد میں مزید بہتری کا اشارہ ملتا ہے۔ اس اعلان نے انٹراڈے ٹریڈ میں 10 ماہ کے وقفے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو 40,000 پوائنٹس برتری حاصل ہوئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *