ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں کمی کی پیشگوئی کردی

اگلے سال 2020تک پاکستان کی معاشی ترقی خطے میں سب سے کم رہے گی: ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیشگوئی کردی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.9 فیصد تک رہے گی جب کہ 2020 میں بھی پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہے گی اور اس لحاظ سے پاکستان کی معاشی شرح نمو خطے میں سب سے کم رہے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بھارت کی شرح نمو 2019 میں 7.2 فیصد رہے گی  اور 2020 میں بھارت کی شرح نمو 7.3 فیصد رہے گی جب کہ چین کی شرح نمو 2019 میں 6.3 فیصد رہے گی اور 2020 میں چین کی شرح نمو 6.1 فیصد رہے گی۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ بھی بلند ترین شرح پر رہے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پانی کی قلت کے باعث زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف بھی حاصل نہیں ہو سکے گا اور تو اور آمدنی میں کمی اور اخراجات میں اضافے کی وجہ سے بجٹ خسارے پر قابو پانا مشکل ہو گا۔ رپورٹ میں گیس کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں تیزی سے کمی مہنگائی کی وجہ قرار ساتھ ہی مہنگائی میں مذید اضافے کا عندیہ دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے بڑی صنعتوں کی ترقی کا عمل بھی سست روی کا شکار ہو گیا۔ کمرشل بینکوں سے حکومتی قرضوں میں کمی سے نجی شعبے کو قرضے کی دستیابی میں اضافہ ہوا جبکہ بیرونی قرضوں کی واپسی کیلئے حکومت کو بھاری غیرملکی قرضے لینا پڑیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *