شہزادی حیا،دبئی کے امیرشیخ محمد بن راشد کی اہلیہ کہاں روپوش ہیں؟

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن) دبئی کے امیر شیخ محمد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین دبئی سے فرار ہو کر لندن پہنچ گئیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ شوہر کو چھوڑنے کے بعد ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔
اردن میں پیدا ہونے والی اور برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے والی 45 سالہ شہزادی حیا سنہ 2004 میں شیخ محمد سے شادی کر کے ان کی چھٹی اور ’چھوٹی بیوی‘ بن گئیں۔ شہزادی حیا اردن کے موجودہ بادشاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ حیٰی الحسین اپنی جان کو لاحق خطرات کے سبب اس وقت برطانیہ میں ہیں اور انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔برطانیہ کے خبر رساں ادارے یہ اطلاعات دے رہے ہیں کہ حیٰی الحسین اس وقت مرکزی لندن کے کنگسٹن پیلس میں قیام پذیر ہیں اور رہائش کے لیے استعمال ہونے والے گھر کی 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بتائی جارہی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق اگر دبئی سفارتی سطح پر معاملہ اٹھاتا ہے تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔
حیٰی الحسین اردن کے حکمران بادشاہ محمد عبداللہ کی سوتیلی بہن ہیں تو برطانیہ کے سفارتی تعلقات وہاں بھی خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ابتدائی طور پر اطلاعات آئی تھیں کہ دبئی اور اردن کی جانب سے حیٰی الحسین اور دو بچوں کی واپسی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا تاہم برطانوی حکام نے اسے مسترد کردیا ہے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس خبر پر باضابطہ کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نظم لکھی ہے جس میں نام لیے بغیر کسی کو’غدار اور دھوکے باز‘ کہا ہے۔

View this post on Instagram

عشتي ومتي بــعـض الـخـطـا إســمـه خـيـانـه ونــــتـــي تــعــديــتـي وخــنــتــي يــاخــايــنــه اغــــلـــى امــــانـــه كـــشــفــت مــلــعــوبـك ونـــتـــي كـــذبــك تـــــرى ولـــــى زمــانــه مــايــهــمـنـا كــــنــــا وكـــنــتــي عــــنـــدي بـــراهــيــن الادانــــــه عــلــى الــــذي انــتــي فـعـلـتـي ارخـــيـــت احــصــانــك عــنــانـه واكــبــر خــطــا انــــك كــذبـتـي تــــدريـــن بــافــعــالـك اهـــانـــه لـــكــن لـنـفـسـك بــــس هــنـتـي مـــاعــاد لـــــك عــنــدي مــكـانـه ســيــري لــمــن فــيـه انـشـغـلتي وخــلــيـهـا تــنـفـعـك الــشـطـانـه مــايـهـمـنـي عــشــتــي ومـــتــي شعر الشيخ محمد بن راشد آل مكتوم

A post shared by sultan41 (@sultan41) on

اپنی نظم میں محمد بن راشد نے لکھا کہ ’’تم غدار ہو، تم نے انتہائی قیمتی اعتماد کو توڑا اور تمہارا کھیل فاش ہوگیا۔‘‘’’تمہارے جھوٹ بولنے کے دن ختم ہوئے، اب یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی کہ ماضی میں ہم کون تھے اور اب تم کون ہو۔‘‘’’تمہارا میرے ساتھ مزید کوئی تعلق نہیں، اس کے پاس جاؤ جس کے ساتھ اکثر مصروف رہتے تھے، تم زندہ رہو یا مر جاؤ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘خیال رہے کہ شیخ محمد بن راشد کی اہلیہ علیحدگی کے بعد 31 ملین پاونڈ اور اپنے دو بچے کے ساتھ دبئی سے چلی گئی تھیں۔ 45 سالہ حیٰی الحسین اپنی 11 سالہ بیٹی جلیلہ اور سات سالہ بیٹے زید کو بھی ساتھ لے گئی ہیں۔
ان کی شادی 2004 میں دبئی کے حکمران سے ہوئی تھی اور یہ ان کی چھٹی بیوی ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی سے فرار ہونے کے بعد محمد بن راشد کی اہلیہ خلع لینا چاہتی ہیں۔

 

   

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *