سندھ حکومت کا جمعہ کو 12 سے 3 تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

جمعہ کو لاک ڈاؤن کے دوران کسی قسم کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)سندھ حکومت نے جمعہ (3 اپریل) کو صوبے میں سہ پہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے جمعہ 3 اپریل کو صوبے میں سہ پہر 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فیصلہ پر عمل کروانے کے لیے پولیس حکام کو خصوصی ہدایت بھی کردی گئی ہیں ۔ فیصلہ نماز جمعہ کے اجتماعات محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے مختلف مکاتب فکر کے علمائے اکرام سے مشاورت بھی کرلی ہے۔
جمعہ کو لاک ڈاؤن کے دوران کسی قسم کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ہر قسم کی ٹریفک اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی، سندھ حکومت کے احکامات پر محکمہ داخلہ باضابطہ اعلامیہ جاری کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *