کوروناوائرس،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کا حکم

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تو فوجی آپ کو گولی مار سکتے ہیں،فلپائنی صدر

فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ نے ملک میں کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا تاہم اب انہوں نے اس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کی دھمکی دے دی۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلپائنی صدر نے ایک خطاب کے دوران عوام کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تو وہ فوج کو ’دیکھتے ہی گولی مارنے‘ کا حکم دے دیں گے۔اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ’فی الحال یہ صرف انتباہ ہے، اس وقت حکومت کی بات مانیں ورنہ یہ حکم نامہ جاری کرنا ہمارے لیے ضروری ہوجائے گا‘۔
تفصیلات کے مطابق فلپائن کے صدر روڈ ریگو دوترتےکی جانب سے یہ وارننگ غذائی قلت کی وجہ سے ہونے والے احتجاج کے بعد جاری کی گئی۔ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں صدر نے خبردار کیا اگر کسی شہری نے کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کے دوران گڑ بڑ پیدا کرنے کی کوشش کی تو وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گولی مارنے کا حکم دیں گے۔ صدر نے کہا کہ اسے تمام لوگ وارننگ کے طور پر لیں، اس وقت حکومتی قوانین کی پاسداری کریں کیونکہ یہ ایک مشکل وقت ہے اور ہمیں آرڈر ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو نقصان نہ پہنچائیں کیونکہ یہ ایک سنگین جرم ہے۔فلپائنی صدر نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور فوج کو میرے احکامات ہیں کہ کوئی بھی اس وقت پریشانی پیدا کرے جس سے ان کی زندگی کو خطرہ ہو تو اسے گولی ماردیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مت دھمکائیں اور چیلنج نہ کریں، اس سے آپ نقصان اٹھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *