پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز مثبت رجحان

کاروبارکے اختتام پراسٹاک مارکیٹ کا100انڈیکس839پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، مسلسل چوتھے روز بھی بڑھوتری دیکھی گئی، 100 انڈیکس 839.12 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے بعد 31 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی۔ سرمایہ کاروں کو 130 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تین روز قبل 100انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی جس کے بعد چار سال بعد ایک دن میں 1200 پوائنٹس کی تیزی رکارڈ کی گئی تھی۔ سرمایہ کاروں کو تقریباً 190 ارب روپے کا فائدہ ہوا تھا۔دو روز قبل اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 273.94 پوائنٹس بڑھا تھا جبکہ گزشتہ کاروباری روز بھی تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 1277 بڑھ گیا تھا۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل مسلسل چوتھے بھی دیکھا گیا، انڈیکس کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا، پہلے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 800 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کا تسلسل چلتا رہا ایک موقع پر یہ تیزی 1 ہزار پوائنٹس سے بھی بڑھ گئی تھی۔ایک موقع پر انڈیکس 31817.10 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا تاہم تیزی کے تسلسل میں وقتی طور پر بریک لگی اور انڈیکس میں ریورس گیئر لگ گیا۔
کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 839.12 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 31621.79 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.73 فیصد بہتری دیکھی گئی۔جبکہ آج پورے کاروباری روز کے دوران 18 کروڑ 64 لاکھ 99 ہزار 663 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے بعد سرمایہ کاروں کو تقریباً 130 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *