حکومت سندھ کا مویشی منڈیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

خریدوفروخت کے دوران 3 سے 6 فٹ کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہو گا

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)عید قرباں پر سندھ میں ایس او پیز کے ساتھ مویشی منڈی لگائی جائیں گی۔صوبائی حکومت نے اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔محکمہ بلدیات سندھ نے مویشی منڈیوں کیلئے ایس اوپیز تیار کر لیں۔ تمام ٹاؤن، میونسپل کمیٹیز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت ہو گی۔مویشی منڈی میں خریداروں کیلئے الگ لین مختص کی جائے گی اور بیوپاریوں کے لیے دو الگ لینز بنائی جائیں گی جبکہ خریدوفروخت کے دوران 3 سے 6 فٹ کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہو گا اور منڈی میں آنے والے افراد کیلئے ماسک کا استعمال لازم ہو گا۔سندھ کے تمام اضلاع میں بکرا،گائے منڈیوں میں خرید وفروخت کی اجازت دی جائے گی۔ محکمہ بلدیات سندھ کے اعلامیے کے مطابق محکمے نے مویشی منڈیوں کیلئے ایس اوپیز تیار کرلیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *