نوشین جاوید عہدے سے فارغ، جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) نوشین جاوید کو چیئر پرسن ایف بی آر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، جاوید غنی کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی چیئرپرسن نوشین امجد کو عہدے سے ہٹا کر محمد جاوید غنی کو چیئرمین تعینات کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے جاوید غنی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری دی۔ محمد جاوید غنی ایف بی آر بورڈ کے ممبر کسٹم پالیسی تھے۔
اپریل میں گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو شبر زیدی کی جگہ چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔ ان سے قبل شبر زیدی نے طبی بنیادوں پر عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی تھی۔ شبر زیدی کا کہنا ہے کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔نوشین امجد کی تعیناتی کے وقت بھی نئے چیئرمین ایف بی آر کیلئے محمد جاوید غنی کا نام زیر غور آیا تھا تاہم قرعہ فال نوشین امجد کے نام نکلا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *