نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) سروسز اسپتال میں 15 روز سے زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈسچارج کردیا گیا۔نواز شریف گزشتہ 15 روز سے سروسز اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں ان کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری تھا تاہم طبیعت ناساز ہونے کے باوجود انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم کو شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا اور انہیں لینے کیلئے شریف سٹی اسپتال کا عملہ بھی سروسز اسپتال میں موجود ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر و شہباز شریف اور مریم نواز بھی اسپتال میں موجود ہیں اور مریم نواز کی روبکار کا انتظار کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *