ملک میں کرپشن کا خاتمہ آج پوری قوم کی آواز ہے،چیئرمین نیب

کسی مقدمہ میں ضمانت ہونا، کیس کا منطقی انجام نہیں ہوتا، جسٹس(ر)جاوید اقبال

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن ایک ایسی لعنت ہے جو تمام برائیوں کی جڑ ہے، ملک میں کرپشن کا خاتمہ آج پوری قوم کی آواز ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ آج پوری قوم کی آواز ہے۔ بدعنوانی ایک ایسی لعنت ہے جو تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ کسی مقدمہ میں ضمانت ہونا، مقدمے کا منطقی انجام نہیں ہوتا۔تفصیلات کے مطابق ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے چیئرمین نیب پُرعزم ہیں۔ اس وقت 900 ارب روپے سے زائد کے 1229 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر ہیں۔ عوام اور اداروں نے نیب کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
نیب کی جانب جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے منصب سنبھالنے کے بعد پنجاب کی 56 کمپنیوں میں کرپشن، آٹا، چینی اسکینڈلز، ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور جعلی ہاؤسنگ سوسائٹییز سمیت بڑے کرپشن کیسز کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیا۔ کرپشن کے خلاف کھلی کچہریاں لگا کر 3500 شکایات پر فوری ازالہ کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اصلاحات متعارف کروائیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، پلڈاٹ اور ورلڈ اکنامک فورم نے بھی قومی احتساب بیورو کی کارکردگی کو سراہا۔چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ آج پوری قوم کی آواز ہے۔ بدعنوانی ایک ایسی لعنت ہے جو تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ کسی مقدمہ میں ضمانت ہونا، مقدمے کا منطقی انجام نہیں ہوتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *