بھارتی شخص نے کورونا وائرس سے بچنے کےلیے سونے کا ماسک پہن لیا

شنکر کرادے نے طلائی ماسک بنایا ہے جس کی قیمت تین سے چار لاکھ بھارتی روپے ہے

پونا: (پاکستان فوکس آن لائن)اس سال کے اوائل میں کورونا وائرس نے پوری دنیا کے منہ پر حفاظتی ماسک پہنادیئے اور اب طرح طرح کے حیرت انگیز ماسک عام ہیں۔ ایسے میں ایک بھارتی شخص نے سونے کا ماسک بنایا ہے جس کی قیمت تین سے چارلاکھ بھارتی روپے کے برابر ہے۔
بھارتی شہر پونا کے علاقے پمپری چنچ واڑ کے رہائشی شنکر کرادے اب جہاں بھی جاتے ہیں ان کے چہرے پر ایک سنہری ماسک ہوتا ہے جو مکمل طور پر سونے سے بنا ہے۔ اس پر سانس لینے کے لیے باریک سوراخ بھی بنائے گئے ہیں اور ڈور کی مدد سے چہرے پر لگایا گیا ہے۔شنکرکرادے کئی دولت مندوں کی طرح سونا پہننے کے شوقین ہیں۔ ان کے گلے میں سونے کا ہار اور بازوؤں میں بھی سونے کے کڑے پہنے ہوتے ہیں۔ جبکہ ان کی تقریباً ہر انگلی میں قیمتی اور بھاری انگوٹھیاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ تاہم ماسک کے کی افادیت کے بارے میں خود شنکر بھی کوئی دعویٰ نہیں کرتے کیونکہ اس میں اگرچہ باریک سوراخ بنائے گئے ہیں لیکن کورونا وائرس ان میں سے باآسانی گزرسکتا ہے۔ماسک کے کورونا سے بچاؤ میں مددگار ہونے سے متعلق شنکر کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں جانتا کہ سونے کا ماسک کورونا سے بچانے میں کتنا مددگار ہے لہٰذا وہ دوسری احتیاطی تدابیر پر بھی مکمل کرتا ہے۔سونے کا یہ ماسک بہت پتلا ہے اور شنکر کے مطابق انہیں سانس لینے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔
واضح رہے بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہے۔ صرف پونا شہر میں اب تک مریضوں کی تعداد 6 ہزار تک جاپہنچی ہے اور 275 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *