بچوں کو جنسی استحصال اور منشیات سے بچانے کیلئے قوم کو مل کر کام کرنا ہو گا،وزیراعظم

بچوں کیساتھ زیادتی اورطلبہ میں منشیات کا استعمال ہماری نسلیں تباہ کررہا ہے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بچوں کو جنسی استحصال اور منشیات کی لعنت سے روکنے کے لیے کسی ادارے یا حکومت کو نہیں بلکہ پورے معاشرے کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں’’ زندگی ایپلی کیشن‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاشرے میں دو چیزیں ہماری نسلوں کو تباہ کر رہی ہیں۔ ایک منشیات اور دوسرا بچوں سے جنسی زیادتی کا مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں اور کالجوں میں منشیات کا استعمال بڑا مسئلہ ہے جبکہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر لوگ بات نہیں کرتے۔ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات بھی تباہ کن ہیں۔عمران خان نے کہا کہ یہ مسائل ہمارے معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل رہے ہیں۔ ان کے حل کیلئے ہمیں قومی سطح پر ان دونوں چیزوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کی روک تھام اور انسداد منشیات تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے جبکہ اساتذہ بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات معاشرے کے لیے شرمناک چیز ہے۔ پوری طاقت کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *