راولپنڈی ٹیسٹ، بنگال ٹائیگرز پہلی اننگز میں 233 رنز پر ڈھیر

شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بولنگ ، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 233 رنز پر ڈھیڑ ہو گئی۔شاہین شاہ آفریدی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گیا ، دو میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔بنگالی ٹیم نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا اور محض 3رنز پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔تمیم اقبال 3 جبکہ سیف حسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔بعدازاں 62 کے مجموعی اسکور پر مومن الحق بھی 30 رنز بنا کر چل دیے۔وہ شاہین شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کو چوتھا نقصان نجم الحسن کی صورت میں 95 رنزپر ہوا انہوں نے 6چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔ 107 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد اللہ بھی پویلین لوٹ گئے انہوں نے 25 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی چھٹی وکٹ 161 رنز پر گری، لٹن داس 33 رنز بنا سکے،جبکہ تیج الاسلام 24 اور روبیل حسن نے 1 اسکور بنایا۔ اس طرح بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 233 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
قومی ٹیم کی جانب سےشاہین شاہ آفریدی نے 4 جبکہ محمد عباس اور حارث سہیل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تاہم 1وقت نسیم شاہ کے حصے میں بھی آئی۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 16 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، جبکہ مجموعی طور پر مہمان ٹیم پاکستان میں محض پانچ ٹیسٹ کھیل چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *