ٹرمپ کی بھتیجی میری نے کتاب میں چچا کو نقصان دہ آدمی قرار دیا

واشنگٹن: (پاکستان فوکس آن لائن)امریکا میں عام انتخابات سے کچھ مہینوں قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ماہر نفسیات بھتیجی ‘میری ٹرمپ’ کی کتاب شائع کیے جانے اطلاعات سامنے آئی ہیں۔امریکی صدر کی بھتیجی ‘میری ٹرمپ’ کی کتاب کا نام To Much And Never Enough کے نام سے آئندہ ہفتےشائع ہورہی ہے ، پہلے اس کتاب کی رونمائی 28 جولائی کو ہونا تھی ۔
مِیری ٹرمپ کی کتاب کے بارے میں قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ صدرَٹرمپ کو مہلک نقائص کے حامل “نقصان دہ آدمی” کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو دنیا کی صحت، معاشی سلامتی اور معاشرتی اقدات کیلئے خطرہ ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میری ٹرمپ کتاب کے ابتدائیہ میں لکھتی ہیں کہ وہ اپنے چچا کی اکلوتی بھتیجی کے طور پرفرسٹ ہینڈ معلومات پیش کررہی ہیں۔
دوسری جانب پبلشر کاکہناہےکہ کتاب کی طلب اور لوگوں کی بےحد دلچسپی کے باعث اب یہ کتاب 14جولائی کو شائع کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر پر لکھی جانے والی کتاب پر پہلے ہی مقدمہ چل رہا ہے جبکہ عدالتی ریکارڈ کے مطابق پبلشر کتاب کی 75 ہزار کاپیاں چھاپ چکا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *