کلبھوشن نے اپنی سزا کیخلاف نظرثانی درخواست سے انکار کر دیا، احمد عرفان

بھارتی جاسوس نے اپنی زیر التوا رحم کی اپیل کی پیروی کرنے کو ترجیح دی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان نے کہا ہے کہ کلبھوشن پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث رہا، کلبھوشن نے اپنی سزا کیخلاف نظرثانی درخواست سے انکار کر دیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفا ن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد اقدامات اٹھائے، پاکستان کا قانون فیصلے کا ازسر نو جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے، مگر بھارتی جاسوس کلبھوشن یا دیو نے اپنے ازسرنو فیصلے کے جائزہ لینے کے حق کو رد کیا، پاکستان اپنی عالمی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ اور پاکستان آئی سی جے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے۔احمد عرفان کا کہنا تھا انسانی حقوق کی بنیاد پر کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کا انتظام کیا گیا، بھارت کو دوسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق پاکستان نے اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان کا قانون فیصلے کا اسرنوجائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے اور اپنی عالمی ذمہ داریوں سےباخوبی آگاہ ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے3 مارچ2016 کو بلوچستان سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا۔جرم ثابت ہونے پر 10 اپریل 2017 کوبھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرکے کلبھوشن یادیو کی سزا پر عمل درآمد روکنے اوراس کی رہائی کامطالبہ کیا تھا۔عالمی عدالت انصاف نے بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی واپسی، رہائی اور فوجی عدالت کا فیصلہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی اور پاکستان کو کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر نظر ثانی کرنے کا کہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *