پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 417 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ،مندی کے بادل چھٹ گئے، 417.76 پوائنٹس کی تیزی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھٹ گئے، حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 417.76 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان رہا اور مارکیٹ 417 پوائنٹس اضافے پر بند ہوئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 296 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 428 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس 39 ہزار 724 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔کاروبار کے دوران انڈیکس میں 209 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی اور انڈیکس 39 ہزار 87 پوائنٹس تک گرا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہی ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران سب سے زیادہ اضافہ 689 پوائنٹس کا دیکھا گیا اور انڈیکس 39 ہزار 985 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 417 پوائنٹس کے ساتھ 39 ہزار 714 پوائنٹس پر ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 11 کروڑ، 59 لاکھ، 56 ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5 ارب، 26 کروڑ، 95 لاکھ، 70 ہزار 189 بنتی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن پیر کو شدید مندی رہی، اسٹاک مارکیٹ میں 846 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور انڈیکس 39 ہزار 296 پوائنٹس پر آ گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *