کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورملتان سلطانز کےدرمیان آج جوڑ پڑے گا

فائنل فور مرحلے تک رسائی کیلئے کوئٹہ کواگلے میچوں میں فتح کی ضرورت ہے

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ 5 کے 25 ویں میچ میں آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے درمیان میچ آج شام سات بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم شان مسعود کی کپتانی میں میدان میں اترے گی ۔
شکستوں کے گرداب میں پھنسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بقا کی جنگ لڑنا ہے،سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم نے اب تک 8میچز میں صرف 3جیتے ہیں،5 میں اسے شکست ہوئی،6پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد فائنل فور مرحلے تک رسائی کی موہوم سی امید باقی رکھنے کیلیے اسے اگلے دونوں مقابلوں میں فتح کی ضرورت ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پراس وقت ملتان سلطانز کی ٹیم لیگ میں سب سے زیادہ 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں ہی لاہور قلندر نے شاندار مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو5 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *