پاکستان سپرلیگ میں آج کراچی کنگز اور لاہورقلندرز ٹکرائیں گے

کراچی:(پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان سپرلیگ کاچھبیسواں میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اورلاہور قلندرز کے درمیان کھیلاجائے گا۔پاکستان سپرلیگ میں ہائی وولٹیج ٹاکرے جاری ہیں،آج ایک بار پھرلاہور اورکراچی کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی ۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا۔ لاہور قلندرز سہیل اختر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کراچی کنگز کی کپتانی عماد وسیم کر رہے ہیں۔ قلندرز کو فتح پہلی بار پلے آف مرحلے میں لے جائے گی ۔پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال نے اس میچ کو بہت ہی دلچسپ بنا دیا ہے ، پوائنٹس ٹیبل پرملتان سلطانز پہلے، پشاور زلمی دوسرے لاہورقلندرز تیسرے،اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، کراچی کنگز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔
گزشتہ روز لاہورمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورملتان سلطانزکے درمیان کھیلاجانے والاپاکستان سپرلیگ کاپچیسواں میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیاگیا۔ دونوں ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *