طیب اردوان اورعمران خان کی ون آن ون ملاقات،باہمی دلچسپی کےامور پرگفتگو

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان اورترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس میں آمد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ترک صدر اور پاکستانی وزیراعظم کے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ،جس دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں اسلام آباد میں پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ توقع ہے پاکستانی حکومت سے ہونے والی ملاقاتیں مفید ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک تجارت کو پہلے مرحلے میں 1 ارب ڈالر جبکہ دوسرے مرحلے میں 5 ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں ، پاکستان کو اپنا دوسر ا گھر سمجھتاہوں ، ترکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے پاکستان آ کر بے حد خوشی ہوئی ہے ، پاکستان کے ساتھ مختلف سطح پر تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *