پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

دوحہ: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے دوحا میں جاری ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے دوحا میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں جارجیا کے مارساداتو کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا۔
ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ نے پرتگال کے آندرے ڈی سلوا، آذر بائیجان کے آلیوکانان اور ترکی کے اوزکان مورت کو شکست دی جس کے بعد انعام بٹ کا فائنل میں جارجیا کے مارساداتو سے مقابلہ ہوا جنہیں شکست دینے کے بعد انہوں نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ انعام بٹ ان گیمز میں شریک واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے گولڈ میڈل جیتنے پر انعام بٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انعام نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، انعام کی جیت تمام ایتھلیٹس کے لیے ایک مثال ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *