ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت سے شکست کے بعد اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا

مانچسٹر: (پاکستان فوکس آن لائن) ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا۔انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی ہے۔گرین شرٹس اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اُسے 3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔
قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان اگر اپنے اگلے چاروں میچز جیتے تو اس کے 11 پوائنٹس ہوں گے۔نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش آگے آنے والے میچز نہ جیتیں اور ویسٹ انڈیز بھی کم از کم دو میچز ہار جائے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، ورنہ قومی ٹیم کی وطن واپسی ہوگی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 1992 ورلڈکپ میں بھی پاکستان ٹیم کے ابتدائی پانچ میچز میں صرف 3 ہی پوائنٹس تھے، تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر قسمت نے ساتھ دیا اور پلیئرز نے پرفارم کیا تو کچھ بھی ہوسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *