پاکستان میں بنائے گئے ماسک اور دیگر آلات برآمد ہو رہے ہیں،فوادچوہدری

پاکستانی مصنوعات برآمد ہونے سے ملک میں ڈالرآرہے ہیں،فوادچوہدری

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاعیدالاضحی اورعیدالفطر کی تاریخیں ایک سال پہلے ہی دے دی تھیں،عیدالاضحی کی تاریخ مویشی منڈیوں سے متعلق پالیسی بنانے کیلئے دی۔وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاکہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26فروری کو آیا،پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس آیا تو ہم امپورٹ کر رہے تھے،اب پاکستان میں ڈائلیسیز مشینز بھی بنائی جارہی ہیں۔فوادچودھری نے کہاکہ میڈیکل آلات کی پروموشن کیلئے مکینزم بنا رہے ہیں،پاکستان میں بنائے گئے ماسکس اور دیگر آلات ایکسپورٹ ہورہے ہیں، پاکستانی مصنوعات ایکسپورٹ ہونے سے ملک میں ڈالرز آرہے ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہاکہ عیدالاضحی اورعیدالفطر کی تاریخیں ایک سال پہلے ہی دے دی تھیں،عیدالاضحی کی تاریخ مویشی منڈیوں سے متعلق پالیسی بنانے کیلئے دی،انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس کیلئے اپوزیشن کو منانا چاہئے تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *