اسٹاک مارکیٹ، انڈیکس میں 33 پوائنٹس کا معمولی اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ملا جلا رجحان رہا

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ملا جلا رجحان رہا اور انڈیکس میں 33 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ہوا۔
آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس40 ہزار 243 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم یہ مندی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس تیزی کے ساتھ 40,521 سے40,305 پر آگیا تھا۔مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر ملا جلا رحجان رہا اور ایک وقت میں انڈیکس40,521.69 پر چلا گیا تھا جو آج کی بلند ترین سطح رہی۔ ایک وقت میں اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار بھی ہوئی جب انڈیکس 196 پوائنٹس کی کمی سے40,047 پر آ گیا تھا جو آج کی نچلی ترین سطح رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *