ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا شدید احتجاج

پاکستان نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ناظم الامورکو دفترخارجہ طلب کیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)بھارتی فوج کی جانب سے بگسر اور نکیال سیکٹر میں 17 جون کو شہری آبادی کونشانہ بنانے پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔پاکستان نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی میں 4 شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔انہوں نے کہا کہ شہداء میں 27 سالہ رزیم، تہذیب، 13 سالہ علی معروف اور60 سالہ رشیدہ بی بی شامل ہیں جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 61 سالہ محمد حسین شدید زخمی ہوئے۔
عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ رواں برس بھارت نے ایک ہزار410 بار ایل او سی کی خلاف ورزیاں کیں، بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 12 شہری شہید، 102 زخمی ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
خیال رہے کہ 17 جون کو بھارتی فوج کی نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت چار شہری شہید ہو گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *