آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازت میں تین سال کی توسیع

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو موجودہ میعاد کی تکمیل کے بعد مزید 3 سال کے لے آرمی چیف مقرر کر دیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کو مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ مزید تین سال کے لیے آرمی چیف کے عہدے پر مقرر رہیں گے۔ خیال رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر 2019ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے لیکن اب ان کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم عمران خان نے کی۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ فیصلہ مشرقی سرحد کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا۔ یہ فیصلہ ملک اور خطے میں امن کے لیے کوششوں کے تسلسل کے لیے کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *