وزیراعظم کی دکانداروں پر غیر ضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے 15 قسم کے چھوٹے کاروبار کرنے والے دکانداروں پرغیر ضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
انہوں نے صوبائی وزرائے اعلیٰ اور بورڈ آف انویسٹمنٹ سے بھی مشاورت کے بعدانسپیکشن اور غیر ضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر لیے جانے والے ٹیکسز کا نوٹس لیتے ہوئے لوکل گورنمنٹ کمیشن کو آبزرویشن بھیج دی ہیں۔عمران خان نے ہدایت کی کہ 15 چھوٹے کاروبار پر ٹیکس ختم کیا جائے اور صوبائی حکومتیں لوکل گورنمنٹ کمیشن کو ہدایات جاری کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ غریب کاروباری افراد کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، چھوٹے دکانداروں کو پرسکون ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔وزیراعظم کی ہدایت کے بعد صوبائی حکومتیں متحرک ہو گئی ہیں جس کے بعد 15 قسم کے کاروبار کرنے والے چھوٹے دکانداروں پر غیر ضروری ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے اور 74 مختلف کاروبار پر انسپیکشن کی شرط بھی ختم کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *