قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے محمد اسلم جناح انتقال کرگئے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔تفصیلات کے مطابق مرحوم اسلم جناح طویل عرصے سے علیل تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔ اسلم جناح کی نمازجنازہ آج بعد نمازظہر ادا کی گئی ۔ مرحوم محمد اسلم جناح کو کراچی میں شاہ محمد قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔سابق مئیر کراچی اورپی ایس پی رہنما مصطفی کمال نے قائداعظم کے نواسے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد اسلم جناح قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے تایا محمد نتھو پونجا کی شاخ میں سے تھے اور رشتے میں قائد اعظم محمد علی جناح کے (رشتے کی بھتیجی کے بیٹے) نواسے بنتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *