پریانکا کو سفیر کے منصب سے ہٹانے کے مطالبے پر اقوام متحدہ کا رد عمل

نیویارک: (پاکستان فوکس آن لائن)بالی ووڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا کو خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کیلئے شیریں مزاری نے قوا متحدہ کو خط لکھا تھا جس پر اب اقوام متحدہ آخر کار اپنا موقف جاری کر دیا ہے ۔
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کے مطالبے پر آخر کار اقوام متحدہ نے اپنا بیان جاری کردیا۔اقوام متحدہ کے ترجمان کا اپنے بیان میں پریانکا چوپڑا کے خلاف سامنے آنے والے مطالبے پر کہنا تھا کہ اداکارہ ذاتی حیثیت میں کوئی بھی بیان دے سکتی ہیں۔
واضح رہے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نےسوشل میڈیا پر پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی دراندازی کو سراہتے ہوئے ثابت کردیا تھا کہ وہ امن کی نہیں بلکہ جنگ کی داعی ہیں۔ امن کی سفیر ہونے کے باوجود پریانکا کی جانب سے کی گئی جنگ کی حمایت نے ان کے دنیا بھر میں موجود لاکھوں مداحوں کو سخت مایوس کردیاتھا۔
پاکستان میں انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے پریانکا کی اس حرکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دو روز قبل اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کو خط لکھ کر پریانکاکو امن کی سفیر کے منصب سے ہٹانے کا مطالبہ کیاتھا۔ تاہم اقوام متحدہ نے پریانکا کے خلاف کسی بھی قسم کا ایکشن لینے سے انکار کرتے ہوئے ان کے جنگ کی حمایت میں کیے گئے ٹوئٹ اور دئیے گئے بیان کو اداکارہ کا ذاتی خیال قرار دے دیا۔
اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا کا بیان ذاتی تھا تاہم تنظیم کو یہ امید ہے کہ اداکارہ جب بھی بطور خیر سگالی سفیر بات کریں گی تو غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *