ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا وزارت خارجہ اہم کمیٹی روم میں مٹر گشت، ویڈیو وائرل

ٹک ٹاک اسٹار کی دفترخارجہ میں موجودگی پر تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ دفتر خارجہ کے اہم کمیٹی روم تک پہنچ گئی، حریم شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں ٹک ٹاک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا، حریم شاہ سربراہان مملکت کے ساتھ پاکستانی حکام کی ملاقاتوں والی جگہ پر بھی پہنچ گئیں، غیر متعلقہ خاتون اہم کانفرنس روم تک کیسے پہنچیں ؟ حکام نے تحقیقات شروع کر دیں۔ خاتون کو انتہائی حساس مقام تک رسائی کیسے ملی، کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حریم شاہ کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد دفتر خارجہ میں انکوائری شروع کر دی گئی، دفتر خارجہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ دیکھا جا رہا ہے، تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ حریم شاہ کس افسر کی کلئیرنس کے بعد دفتر خارجہ داخل ہوئیں، حریم شاہ داخل ہونے کے بعد کس کس شعبے میں گئیں ؟۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی پاکستانی خاتون حریم شاہ ملک کے معروف اینکر مبشر لقمان کے ذاتی جہاز کے بعد اب دفترخارجہ اور اعلیٰ سطح اجلاس کے لیے مختص کمرے میں بھی پہنچ گئیں، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں اس کمرے میں دیکھا گیا تھا، جہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ روم دفتر خارجہ کی چوتھی منزل پر ہے اور اس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔اسی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ حریم شاہ ایک کرسی پر بیٹھتی ہیں جو عمومی طور پر ان اعلیٰ سطح کے اجلاس کی سربراہی کرنے والے شخص کے لیے مختص ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس ٹک ٹاک ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد دفتر خارجہ حرکت میں آگیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ حریم شاہ کس کی اجازت سے کمرے کے اندر داخل ہوئیں۔ساتھ ہی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس بات کی تحقیقات بھی کی جائیں گی کہ حریم شاہ کو ٹک ٹاک بنانے کی اجازت کس نے دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ ٹک ٹاک ویڈیو کچھ روز قبل بنائی گئی تھی تاہم یہ وائرل بعد میں ہوئی۔

تاہم حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حالیہ پوسٹس میں دفتر خارجہ کے کانفرنس میں ہال میں موجودگی کی ویڈیو شیئر کی گئی، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے وہ تصاویر بھی شیئر کیں جس میں انہیں عمومی طور پر وزیر خارجہ کے لیے مختص نشست پر بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *