فضل الرحمان کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ، احسن اقبال اور بلاول کو فون

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف مشاورت کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوںنے احسن اقبال اور بلاول سے رابطہ کیا ہے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ۔ ف) مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا اور 26 نومبر کو اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔جے یو آئی (ف) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری اورمولانا فضل الرحمان نے اےپی سی اور رہبر کمیٹی کو مزید فعال کرنے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے احسن اقبال سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اے پی سی کے حوالے سے گفتگو کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے کررہے ہیں اور 26 نومبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اے پی سی بلانے کی تجویز اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *