امریکی ٹک ٹاک اسٹار کی یہ میک اپ ویڈیو کیوں وائرل ہوئی؟

امریکی ٹک ٹاک اسٹار کی چین کے مسلمانوں کی حالتِ زار سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
امریکی ٹک ٹاک صارف فیروزہ عزیز نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے آئی لیشس کو خوبصورت اور بڑی کرنے کی ٹپس فراہم کیں لیکن ویڈیو کے درمیان میں ہی انہوں نے چین کے کیمپوں میں مسلمانوں کی حالتِ زار سے متعلق آگاہی بھی دی۔فیروزہ عزیز نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’ناظرین چین میں کیا ہورہا ہے ضرور دیکھیں، وہاں معصوم مسلمانوں کو حراستی کیمپوں میں رکھا جارہا ہے، فیملیز کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہے اور ساتھ ہی نوجوانوں کو اغواء کیا جارہا ہے‘۔
ویڈیو کے آخر میں ٹک ٹاک صارف نے کہا کہ یہ ویڈیو آگاہی فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *