کے الیکٹرک کی خریداری، شنگھائی الیکٹرک نے نئی پیشکش کردی

شنگھائی پاؤ کے مشیر عارف حبیب نے ایس ای سی پی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط ارسال کردیا

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)چینی کمپنی ‏شنگھائی الیکٹرک نے کےالیکٹرک اور اس کے انتظامی حقوق خریدنے کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے کے الیکٹرک کےحصص کی خریداری کے لیے ایک بارپھر دراخوست داخل کروادی ہے۔اس حوالے سے درخواست اسٹاک ایکسچینج کو بھی بھیج دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے شیئرز کی خریداری کے لیے چھٹی مرتبہ دراخوست دے دی۔
شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے کے الیکٹرک کے 66.40 فیصد شیئرز کی خریداری کی پیش کش کی ہے۔شنگھائی الیکٹرک نے ریگولیٹری اتھارٹی کی منظور کے لیے چھٹی بار درخواست کی ہے جبکہ درخواست اسٹاک ایکسچینج کو بھی بھیج دی گئی ہے۔شنگھائی الیکٹرک کے منیجر عارف حبیب گروپ نے کے الیکٹرک کو خط لکھ دیا ، جس میں کے الیکٹرک کے اکثریتی حصص رکھنے والے ابراج گروپ کو پیشکش کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا کہ نیپرا اور دیگر اداروں سے ریگولیٹری منظوری کے بعد حصص منتقل ہوسکیں گے، شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد شیئرز انتظامی حقوق کے ساتھ خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے۔شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے کے الیکٹرک کے 18 ارب 33 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار 678 شیئرز کی خریداری کی پیش کش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *