وزیراعظم عمران خان کا ملک میں 15 نیشنل پارکس بنانے کا اعلان

ملک میں سیاحت کوفروغ دینےکیلئے اقدامات کررہے ہیں،عمران خان

اسلام آباد (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیشنل پارکس کو محفوظ بنانا اہم منصوبہ ہے،ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ماحول محفوظ بنانے کے بڑے اقدام کا اجرا کر دیا گیا۔منصوبے کے اجراء کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی کے تناظرمیں ماحول کا تحفظ بہت ضروری ہے، پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے،ہمیں اسے اجاگر کرنا ہو گا،ہمارے ملک کے صاحب اقتدارچھٹیاں منانے لندن جاتے تھے،ہم نے اپنی زندگی میں گلیات اور مری کو تباہ ہوتے دیکھا، آگے ان علاقوں میں اور بھی مسئلے آئیں گے،ہم ان چیزوں کو ریگولیٹ نہیں کرتے، ایکو ٹورازم ایک نئی چیز آ گئی ہے،ہم وہ ٹورازم نہیں لا رہے جو علاقوں کو تباہ کر دیں،ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے اس ملک کو نعمتیں دی ہیں،ہم نے 70 سالوں میں ان نعمتوں کی قدر نہیں کی، شکر ہے کہ مارگلہ کو نیشنل پارک بنا کر بچایا ہوا ہے،نیشنل پارکس کو محفوظ بنانا اہم منصوبہ ہے، گائیڈ لائنز دیں گے کہ کیسے نیشنل پارکس کو محفوظ بنانا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آہستہ آہستہ جنگلات ختم ہو رہے ہیں،ہمارے آبادی 3 گناہ بڑھ چکی ہے اور آبادی بڑھنے سے لوگ ان علاقوں میں جا رہے ہیں جن کو ہمیں بچانا تھا، ایسے گائیڈ لائنز بنائیں گے کہ وائلڈ لائف کے منصوبوں سے نوجوانوں کو روزگار بھی ملے،پاکستان دنیا کے چند ملکوں میں ہے جہاں سنو لیپرڈ ہے، پاکستان میں مارکو پولو شیپ بھی ہے،ہم نے ایسے جانوروں کو بچانا ہے لیکن مقامی آبادی کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *