کراچی سمیت سندھ میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی

بارش سے کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدرآباد میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے جس سے اربن بلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون بارش سے پہلے آندھی چل سکتی ہے جس سے 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 6 جولائی سے شہر قائد سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو مون سون بارشوں کا پہلا سسٹم مشرقی سندھ سے داخل ہوگا، جس کے باعث تھرپارکر، بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد اور میرپور خاص میں گرج چمک کےساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
کراچی میں بارش کا سلسلہ 6 سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، 7 جولائی کو شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے جب کہ بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔ گرج چمک کے ساتھ ہونے والے بارش کے دوران گردآلودہوائیں بھی چل سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *