نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، مشیر صحت ظفر مرزا اور سابق وفاقی وزیر نیب کے ریڈار پر

عامر کیانی کیخلاف کرپشن انکوائری، ظفر مرزا کیخلاف کرپشن شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وفاقی وزیر صحت عامرکیانی کے خلاف انکوائری کی منظوری ‏دے دی۔ مشیرصحت ڈاکٹرظفرمرزا کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی بھی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ،جس دوران ‎چیئرمین نیب نے سابق وفاقی وزیر صحت عامرکیانی کے خلاف انکوائری کی منظوری ‏دے دی ، جبکہ مشیرصحت ڈاکٹرظفرمرزا کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی بھی منظوری دے دی گئی ۔علاوہ ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی،جبکہ سی ڈی اے افسروں کے خلاف کرپشن کی انکوائری کی منظوری دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *