اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،846پوائنٹس کی کمی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران غیر یقینی صورتحال کے باعث مندی کے بادل نہ چھٹ سکے۔ 100 انڈیکس میں 846.93 پوائنٹس گر گئے جس کے باعث 40 ہزار کی نفسیاتی حد بھی گر گئی۔
آج کاروبار کا آغاز ہی مندی سے شروع ہوا، مندی کے باعث پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران بڑی مندی کے باعث 40 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی تھی۔دوپہر 12 بجے تک انڈیکس 700 پوائنٹس گھٹ کر 39483.68 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا، کاروبار کے دوران اُتار چڑھاؤ کے باعث انڈیکس ایک موقع پر 39196.19 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔
آج کاروبار کا اختتام 846.93 پوائنٹس کی مندی کے بعد ہوا، انڈیکس 39296.70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، مندی کے باعث کاروبار میں 9 حدیں گر گئیں۔ گرنے والی حدوں میں 40100، 40000، 39900، 39800، 39700، 39600، 39500، 39400، 39300 کی حدیں شامل ہیں۔
کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 12 کروڑ 98 لاکھ 40 ہزار 550 شیئرز کا لین دین ہوا، ان شیئرز میں زیادہ انویسٹرز کی طرف سے حصص کے فروخت کو ترجیح دی گئی۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کاروبار میں مندی کے باعث انڈیکس دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا، 29 نومبر 2019ء کو انڈیکس 39287 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تھا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، ملک میں غیر یقینی مہنگائی کی صورتحال، ملکی سیاسی صورتحال میں کھچاؤ اور عالمی سطح پر کرونا وائرس کی بیماری کے باعث ملکی اور بین الاقوامی تاجر حصص مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *