ریکارڈ کمائی کرنے والی 100 عالمی شخصیات میں ٹیلر سوئفٹ سرفہرست

معروف امریکی اقتصادی جریدے ’فوربز‘ نے ہر سال کی طرح رواں سال بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی۔فوربز نے رواں برس فہرست میں ریکارڈ 100 افراد کو شامل کیا ہے، جس میں ایشیا سمیت دنیا کے تمام خطوں کے فنکار، اسپورٹس سلیبرٹی، فیشن اور میڈیا سے وابستہ افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی کمائی کرنے والی شخصیات میں امریکا کی شخصیات بازی لی گئیں جب کہ برطانیہ و یورپ کی شخصیات دوسرے نمبر پر رہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ اس فہرست میں جنوبی ایشیا سے صرف بھارت کی ایک شخصیت شامل ہے جب کہ پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش اور ایران سمیت دیگر ممالک کی شوبز اور اسپورٹس شخصیات اس فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔اس بار سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 عالمی شخصیات میں امریکی گلوکارہ 29 سالہ ٹیلر سوئفٹ سر فہرست ہے جب کہ اس فہرست میں بولی وڈ کے واحد اداکار اکشے کمار جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ٹیلر سوئفٹ نے گزشتہ ایک سال میں 26 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی کمائی کی۔
اکشے کمار سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کی 100 شخصیات میں 33 ویں نمبر پر ہیں اور انہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں تقریبا پاکستانی 2 ارب روپے سے زائد کی کمائی کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات میں دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی ماڈل کایلی جینر بھی ٹیلر سوئفٹ سے پیچھے رہ گئیں جب کہ کم کارڈیشن، لیڈی گاگا، ریانا، جسٹن بیبر، جینیفر لوپیز، جے کے رولنگ، جے زی اور بیونسے جیسی شخصیات بھی زیادہ کمائی کرنے والی پہلی 10 شخصیات میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔فوربز کے مطابق دنیا کی 100 شخصیات نے گزشتہ ایک سال میں ٹیکس دینے کے بعد 6 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر کمائے۔

سب سے زیادہ کمائی کرنے والی معروف شخصیات

کایلی جینر دوسرے نمبر پر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کم کارڈیشن 26 ویں نمبر پر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بیونسے 20 ویں نمبر پر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

لیونل میسی چوتھے نمبر پر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کرسٹیانو رونالڈو چھٹے نمبر پر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کانیہ ویسٹ تیسرے نمبر پر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اکشے کمار 33 ویں نمبر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *