پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ہوئی ہیں، 4 میجرجنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاکستان فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل محمد چراغ حیدر، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیاء شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *