بی جے پی کی شکست،کترینہ کیف کی ویڈیو ”جلتی پر تیل “ کا کام کرنے لگی

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھی کترینہ کیف کو عام آدمی پارٹی کا سفیر قرار دیا

نئی دہلی: (پاکستان فوکس آن لائن) بی جے پی کی شکست پر بھارتیوں نے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی جھاڑو دیتے ہوئے ویڈیو دکھا کر مذاق بنانا شروع کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ریاستی انتخابات میں نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کو عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا ہے، تاہم جہاں ایک طرف بی جے پی کے انتہا پسند کارکن شکست پر افسردہ ہیں تو وہیں سوشل میڈیا صارفین کترنیہ کیف کی جھاڑو دیتے ہوئے ویڈیو لگا کر مذاق بنا رہے ہیں۔
تاہم یہ ویڈیو بی جے پی کے انتہا پسند کارکنوں کے لئے جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہے کیونکہ فتح حاصل کرنے والی عام آدمی پارٹی کا انتخابی نشان جھاڑو ہے۔ دوسری جانب بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کترینہ کیف کو عام آدمی پارٹی کا سفیر قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم مخالف پالیسیاں بی جے پی کی سیاست کو لے ڈوبی،نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی57 نشستوں کیساتھ آگے، بی جے پی 13 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے8فروری کو ووٹنگ ہوئی، ووٹنگ کی گنتی اور نتائج کا اعلان آج کیاجائیگا۔کانگریس نئی دہلی کے اسمبلی انتخابات میں اس بار بھی کوئی نشست نہیں جیت سکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *