ذمہ داروں کو شہباز شریف کی بگڑتی ہوئی صحت کا جواب دینا ہو گا، مریم نواز

ثابت ہوگیا کہ شہباز شریف کے شکوک بے وجہ نہیں تھے، مریم نواز کا ٹویٹ

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو ان کی بگڑتی ہوئی صحت کا جواب دینا ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ثابت ہوتا ہے کہ شہباز شریف کے شکوک بے وجہ نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے شہباز شریف کی گرتی صحت کو جانتے بوجھتے مزید بگاڑا، انہیں جواب دینا ہو گا۔ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ شہبازشریف قطعی طورپر احتساب کے عمل سے بچنے کی کوشش نہیں کررہے، اپوزیشن لیڈر کی زندگی کو خطرے سے دوچار کرنا شرمناک ہے۔ اللہ تعالی شہباز شریف اور کورونا سے متاثر تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *