وادی نیلم میں بر فباری اور برفانی تودوں کی زد میں آکر 21 افراد جاں بحق

مظفرآباد: (پاکستان فوکس آن لائن) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری اور برفانی تودوں کی زد میں آکر 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔مقامی پولیس کے مطابق وادی نیلم میں سرگن کے مقام برفانی تودہ مکانات پر گرگیا جس کے باعث 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق برفانی تودے کی زد میں آکر 6 مکانات بھی تباہ ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برفانی تودوں کی زد میں آ کر زخمی افراد کی تعداد 15 ہے جب کہ 11 افراد برفانی تودے تلے دبےہوئے ہیں۔دوسری جانب پلندری میں مکان کی دیوار گرنے سے بھی ایک شخص جاں بحق ہواہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برف باری اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن ممکن نہیں جب کہ شہر اور گردنواح میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اسلام آباد مظفرآباد روڈ کوہالہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے۔

اپ ڈیٹ
آزادکشمیر میں جاری بارشوں اور برفباری کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ضلعی آفیسر اختر ایوب نے بتایا کہ وادی نیلم میں تاحال 10 افراد برفانی تودے تلے دبے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق وادی نیلم میں 15 جبکہ پونچھ اور سندھوتی میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ وادی نیلم اور لیپا سمیت بالائی علاقوں میں ٹیلی فون اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مختلف اضلاع کی رابطہ سڑکیں بھی برف باری کے باعث بند ہیں اور عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *