نادرا میں جمعہ کا روز خواتین کے لیے مختص کر دیا گیا،فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:(پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اتحادی جماعتوں کے تمام تحفظات کو دور کرے گی اور انھیں ہمیشہ ساتھ لے کر چلے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں امریکا ایران کشیدگی، عالمی حالات اور ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں امریکہ، ایران کشیدگی اور عالمی حالات کا جائزہ لینے سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کابینہ نے ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بچوں کے استحصال کے حوالے سے ایجنڈا لایا گیا، کابینہ کو بتایا گیا کہ بچوں کے استحصال سے متعلق بل موجود ہے اس میں سزا اے متعلق کام کیا جا رہا ہے، بچوں کی تعلیم سے متعلق کام کیا جا رہا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ملک بھر میں جمعہ کا دن شناختی کارڈز بنوانے کیلئے خواتین کیلئے مختص کیا گیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر بھی خواتین آسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے موبائل ایپ متعارف کرا دی گئی ہے ، ایپ کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کی پریشانیوں کو حل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ عام آدمی کے نام سے ایک ایپلی کیشن بنائی گئی ہے جو پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھ سکیں گے، ایپ میں پی ٹی وی اور پرائیویٹ میڈیا بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی شکایت کے ازالے کے لیے ٹول فری نمبر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ موسمیاتی تغیرات سے متعلق بھی ایپ متعارف کرائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *