اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بڑا فیصلہ، شرح سود میں مزید 2 فیصد کمی کردی

شرح سود 11 فیصد سے کم ہو کر 9 فیصد ہو گیا ہے، اسٹیٹ بینک

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شرح سود میں مزید 200 بیس پوائنٹس کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مرکزی بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کردی ہے جس کے بعد شرح سود 11 فیصد سے کم ہو کر 9 فیصد ہو گیا ہے۔ ایک ماہ کے دوران یہ تیسری مرتبہ شرح سود کم کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے عالمی مالیاتی اداروں کے اندازوں کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو منفی 1.5 فیصد رہے گی، اور آئندہ مالی سال کی ڈی پی میں 2 فیصد اضافہ متوقع ہے، جب کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی، جو آئندہ مالی سال میں کم ہوکر 7 سے 9 فیصد رہے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *