انڈیاامن چاہتا ہے لیکن اشتعال دلایا تومنہ توڑجواب بھی دے سکتے ہیں،مودی

جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ،مودی کااپنے20فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل

نئی دہلی: (پاکستان فوکس آن لائن) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لداخ میں چینی فوج سے جھڑپ میں 20 فوجیوں کی ہلاکت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارا ملک امن کا خواہاں ہے۔ مودی نے چین کا نام لئے بغیر کہا کہ ہندوستان امن چاہتا ہے لیکن اشتعال انگیزی پر وہ ہر حال میں مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ ملک کے عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ملک کی سالمیت اور خودمختاری سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک کے بہادر شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔مودی نے 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقدہ دوسرے مرحلے کی میٹنگ سے پہلے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر جھڑپ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا۔
نریندرمودی نے کہا کہ ہندوستان امن چاہتا ہے لیکن اشتعال انگیزی کی صورت میں وہ ہر حال میں مناسب جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔ ملک کو ہمارے بہادر فوجیوں پر فخر ہوگا کہ وہ لڑتے لڑتے مرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہمارے شہید جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *