جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں: چین

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر چین کا خیرمقدم

بیجنگ: (پاکستان فوکس آن لائن) ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست اور پڑوسی چین نے بھی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان چینی وزرات خارجہ کے مطابق ہمیں حکومت پاکستان کے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مزید 3 سال کی تقرری کے فیصلے بارے آگاہی ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں، وہ چینی حکومت اور فوج کے دیرینہ دوست ہیں، جنرل باجوہ نے پاک چین دوستی میں مثبت تعاون کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ہمیں یقین ہے جنرل باجوہ کی زیر کمان پاک فوج پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا عمل جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *