روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام ، عالمی عدالت انصاف نے بڑا فیصلہ سنادیا

برما روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی مہم بند کرے،عالمی عدالت انصاف

دی ہیگ: (پاکستان فوکس آن لائن) عالمی عدالت انصاف نے فیصلے برما کی حکومت کو حکم دیا کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی مہم بند کرے اور برمی فوج کو مسلمانوں کے قتل عام سے روکنے کے اقدامات کرے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا کی جانب سے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا برما کی حکومت روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی مہم بند کرے، عالمی عدالت انصاف روہنگیا مسلمانوں کی مبینہ نسل کُشی کے خلاف میانمار پر لگائے جانے والے الزامات پر مبنی مقدمہ سننے کی مجاز ہے۔
عالمی عدالت انصاف کے جج عبدالقوی احمد یوسف نے گیمبیا کو مقدمے کی کارروائی کو مزید آگے بڑھانے کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی سنایا اور کہا برما کی حکومت برمی فوج کومسلمانوں کے قتل عام سے روکنے کے اقدامات کرے۔
روہنگیا مسلمانوں پربرما کی حکومت اورفوج کے مظالم کیخلاف مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا نے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائرکی تھی، برما کی حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ عالمی عدالت کو کیس کی سماعت نہیں کرنا چاہئیے۔
برما کی امن کی نوبل انعام یافتہ آنگ سانگ سوچی نے مسلمانوں کیخلاف تعصب اورجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی عدالت میں پیش ہوکربرما کی حکومت اورفوج کے مظالم کے حق میں بیان دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *